Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا گیا بچہ صحتیاب ہوگیا

بلفاسٹ .....یہاں ایک بچہ معجزاتی طور پر صحتیاب ہوگیا ہے۔ جسے ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ سائیکل چلاتے وقت ایک حادثے سے دوچار ہوا تھا اور اسکے بعد سے بے ہوش پڑا رہتا تھا۔ مصنوعی تنفس سے اسکی زندگی چل رہی تھی مگر ڈاکٹر اسکی صحت یابی سے تقریباً ناامید تھے اسی لئے انہوں نے اس کے والدین کو کم از کم تین بار یہ مشورہ دیا کہ وہ ایک بیکار اور لاحاصل مہم پر کام کررہے ہیں۔ مگر والدین کب یہ برداشت کرتے ہیں کہ کوششوں کی آخری حد تک جانے سے قبل ہی وہ ہار مان لیں۔ بچے کی ماں 31سالہ شیرل کا کہناہے کہ ماہرین طب نے اس کے مردہ دماغ کو زندہ کرنے کے امکانات صرف 2فیصد بتائے تھے مگر یہی 2فیصد امکانی صورت وہ تھی جس نے انہیں حوصلہ دیا اور وہ بچے کا علاج کراتی رہیں۔ 2سال قبل پیش آنے والے حادثے سے بچے کا دماغ اب پوری طرح سے بحال ہوچکا ہے۔ اب وہ مسکرا بھی سکتا ہے اور بات کرنے والے کا ایک، ایک لفظ سمجھ لیتا ہے۔ جن ڈاکٹروں نے اسکی صحتیابی کے بارے میں ناامیدی کا اظہار کیا تھا وہ اپنی پیشگوئیوں پر پشیمان ہیں تاہم خوش ہیں کہ بچہ صحتیاب ہورہا ہے۔
 

شیئر: