Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنداور پانامہ کے مابین معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی۔۔۔۔نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو گزشتہ روز سرکاری وفد کے ہمراہ پانامہ پہنچے جہاں انہوں نے دوطرفہ مذاکرات ،علاقائی و عالمی حالات حاضرہ ، جدید ٹیکنالوجی نیزاہم  امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندکے نائب صدر جمہوریہ اور پانامہ کے صدر کی موجودگی میں  2معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ان میں سے ایک سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا کی چھوٹ اور دوسرا زراعت کے شعبے سے متعلق ہے۔ ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور پانامہ کے صدر جوان کارلوس واریلا روڈریگیس کی موجود گی میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ مشترکہ بیان میں نائیڈو اور کارلوس نے کہا کہ ہند اور پانامہ کے مابین تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے۔ دونوں ممالک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ نائیدو نے کہا کہ پانامہ میں ہندوستان کی جانب سے بائیو ڈائیورسٹی اورجدید ٹیکنالوجی کے 2 مراکز قائم کئے جائیں گے۔ہر مرکز پر 10سے 15ملین ڈالر خرچ ہونگے۔نائیڈو نے مزید کہا کہ اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک نے ٹیکس سے متعلق معلومات، اقتصادی تعاون ، فضائی خدمات ، روایتی ادویات ، ثقافت اور خلائی تحقیقات کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -بیٹے کانام رکھنے پر ماں باپ میں تنازع

شیئر: