Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کو آزادی کبھی نہیں ملے گی، جنرل راوت

    نئی دہلی - - - - ہندوستانی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعتراف کیا کہ کشمیر کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ ایک انٹرویو میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کشمیری نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے اسے آزادی کا راستہ قرار دیتے ہیں دراصل انہیں گمراہ کررہے ہیں۔ میں کشمیری نوجوانوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ غیر ضروری طور پر جذباتی نہ ہوں، وہ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں، ہم آزادی کے لیے جدو جہد کر نے والوں سے لڑتے رہیں گے، انہیں کبھی آزادی نہیں ملے گی۔میرے لئے کشمیر میں فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے لوگوں کی تعداد کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ وادی میں مسلح جدو جہد کرنے والے گروپوں میں نوجوانوں کی شمولیت دیکھی گئی ہے لیکن میں یہ بات بتادوں کہ وہ لاحاصل جدو جہد کررہے ہیں، وہ کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے کیونکہ وہ فوج سے نہیں لڑسکتے۔ میں جانتا ہوں کہ نوجوان بہت غصے میں ہیں لیکن سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ صحیح نہیں۔اگر لوگ چاہتے ہیں کہ مسلح جدو جہد کرنے والے نہ مارے جائیں تو وہ انہیں سمجھائیں کہ اپنے ٹھکانوں سے ہتھیاروں کے بغیر باہر نکلیں کوئی قتل نہیں ہوگا۔ ہم اپنی کارروائی روک دیں گے لیکن کسی کو ہماری کارروائیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ، ہمیں ہر حال میں حالات اپنے قابو میں کرنا تھے۔ ہمیں انہیں بتانا تھا کہ آزادی کسی صورت نہیں ملے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شادی کے بعد دولہا اور باراتی یرغمال

شیئر: