Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما کے جدید ملبوسات

بدلتے ملبوسات نئے موسم کے آمد کی نوید ہوتے ہیں  ۔ موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی لان کی بہار آجاتی ہے اور لان کی خوبصورت رنگ اور دلکش اور دلفریب پرنٹس مزاج کو یکسر تبدیل کر دیتے ہیں ۔ اس برس بھی موسم کے کروٹ لیتے ہی جدید ٹرینڈز کے مطابق لان کلیکشن متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملبوسات میں کڑھائی ، جالی اور لیس کا استعمال عام نظر آتا ہے ۔ شارٹ شرٹس اور ٹرینڈی ٹراؤزر فیشن انڈسٹری میں اپنی جگہ بناتے  دکھائی دیتے ہیں ۔ ٹراوزر کے پائنچوں پر پلیٹیں ڈالنے اور لیس  لگانے کا رواج بھی فروغ پا رہا ہے ۔ شارٹ فراکس کے ساتھ کڑھائی والے ٹراؤزرز بھی خاصے مقبول ہو رہے ہیں ۔ ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرز اسٹائلش طرز کی شارٹس  فراکس تیار کر رہے ہیں جن پر ڈیجیٹل پرینٹس کے ساتھ ساتھ ہلکی کڑھائی بھی موجود ہے جنہیں پیپلم ، ٹیولپ اور پینسل ٹراؤزر کے ساتھ پہنا جا رہا ہے ۔
 

شیئر: