Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے امیر قطر اور اٹلی کی وزیر اعظم کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

رابطے میں  سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں  دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔
خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد سے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان تعاون کے شعبوں، انہیں مزید فروع دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے اہم آبی گزر گاہوں میں سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کی کوششوں کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا۔

 

شیئر: