بینکاک میں سیلاب کے باعث ایک چوک فلوٹنگ مارکیٹ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ دکانداروں نے چوک میں مچھلی، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیا کی خرید و فروخت کے لیے عارضی بازار قائم کیا جبکہ خریدار پانی میں چل کر یا چھوٹی کشتیوں میں بیٹھ کر سٹالز تک پہنچتے رہے۔
تھائی لینڈ کے 41 صوبوں میں سیلاب آیا ہے جس کے باعث کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ پانچ لاکھ 80 ہزار سے زیادہ مکان متاثر ہوئے ہیں۔ دیکھیے روئٹرز کی ویڈیو





