Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبی اسٹار ایکس کیو ڈوئل اسمارٹ فون لانچ

ویتنام کی کمپنی نے موبی اسٹار ایکس کیو ڈوئل اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ڈسپلے ،گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ سمارٹ فون میں پشت پر ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سنسر دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر کو جگہ دی گئی ہے جو کہ اسمارٹ فون کو 0.3 سیکنڈ میں ان لاک کر سکتا ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 7,999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے کالے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی فروخت 30 مئی سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: