Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیئن گیمز کرکٹ فائنل: روایتی حریف انڈیا اور پاکستان آمنے سامنے

روایتی حریف پاکستان اور انڈیا ایشیئن گیمز کرکٹ میں ایک دوسرے کے مقابل آ گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں ٹیموں نے جمعرات کو سیمی فائنلز میں اپنے اپنے حریفوں کو بہ آسانی شکست دی اور گولڈ میڈل مینز کے فائنل میں پہنچے۔
 انڈیا نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرایا جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان فائنل سنیچر کو ناگویا کے کوروگی ایتھلیٹک پارک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کرک انفو کے مطابق پاکستانی بلے باز عبدالصمد نے جارحارنہ سٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف فتح دلائی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان نے گولڈل میچ میں جگہ بنا لی۔
عبدالصمد نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے جن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
عبدالصمد اور حسن نواز نے پانچویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 59 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ حسن نواز نے 22 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور پاکستان کو اس وقت جیت تک پہنچایا جب ابھی نو گیندیں باقی تھیں۔
تاہم یہ جیت زیادہ آسان بھی نہیں تھی کیونکہ اس سے قبل پاکستانی بلے باز کافی پریشان رہے اور اچھی شروعات کے بعد بھی وکٹیں تیزی سے گریں۔

 

شیئر: