Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھوپڑی سے باہر دماغ کیساتھ پیدا ہونے والی بچی آج بھی زندہ ہے

بلفاسٹ .... مقامی اسپتال میں پیدا ہونے والی ایک عجیب الخلقت بچی جسکے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ صرف 20 منٹ زندہ رہے گی آپریشن کے بعدتیزی سے صحت یاب ہورہی ہے۔ اسکے دماغ کا پیچیدہ آپریشن 5گھنٹے جاری رہا تھا اور کئی ماہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد فارغ کردیا گیا تھا۔ تاہم اس وقت تک اس بات کی بہت کم امید تھی کہ وہ کتنے دن زندہ رہیگی۔ اب آپریشن کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور اب اسے اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اب اسے اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ وہ اب بھی کسی لمحے مر سکتی ہے۔ اب یہ بچی 17ماہ کی ہوچکی ہے خود ہی رینگتی ہے اور کھانا کھاتی ہے۔ ڈاکٹرو ںکا کہناہے کہ یہ جس تیزی سے روبصحت ہے اس کی بدولت یہ کہا جاسکتا ہے کہ بچی جلد ہی چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیگی مگر اسکے والدین اب بھی اس کے مستقبل کے حوالے سے کافی فکر مند ہیں۔کارلی کے والدین گیما مکسکر اور کائل ٹولینڈ اپنی بچی کی زندگی سے مایوس ہوچکے تھے مگر پھر کسی نے بلفاسٹ رائل اسپتال جانے کا مشورہ دیا جہاں بچی کا ڈاکٹروں نے دل جمعی سے علاج کیا ۔ بچی کی ماں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی ہے اور وہ مکمل وقت بچی کو دے رہی ہیں جس سے بچی اب تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہے۔

شیئر: