Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل کا نام بدل کر ’’رام محل ‘‘رکھ دینا چاہئے، بی جے پی رکن اسمبلی

نئی دہلی۔۔۔۔۔متنازعہ بیانات داغنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے اب تاج محل کا نا م تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاج محل کا نام تبدیل کرکے ’’رام محل‘‘یا ’’کرشن محل‘‘ کردینا چاہئے۔سریندر سنگھ بلیا ضلع کے بیریا حلقہ سے پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ علاقے میں لوگ انہیں سریندر ماسٹر کے نام سے جانتے ہیں۔ وہ انٹر کالج میں میتھس کے ٹیچر ہیں ۔ طالب علمی کے زمانے سے آر ایس ایس سے منسلک ہوئے اور بی جے پی کے کارکن بنے ۔ وہ ضلع پنچایت کے رکن بھی رہے۔ یوگی حکومت کے قیام کے ایک سال بعد سریندر ماسٹر لگاتار متنازعہ بیانات دینے لگے اور جو منہ میں آیا بولنے لگے۔
مزید پڑھیں:- - - -فیس بک پر دوستی کرنا لڑکی کو مہنگا پڑا

شیئر: