Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوی بیٹر امیلا کیر کا ون ڈے میں نیا ریکارڈ

ڈبلن: آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میں نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز امیلا کیر نے 232 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ اننگز کھیل کر منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ کیوی بیٹرامیلا کیر کا یہ ریکارڈ 232 رنز ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کسی بھی ویمن پلیئر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ثابت ہوا، ان سے قبل آسٹریلیا کی بلنڈا کلارک کے 229رنز ناٹ آوٹ ورلڈ ریکارڈ تھے جنھوں نے یہ کارنامہ ڈنمارک کے خلاف میچ میں انجام دیا تھا۔اس فہرست میں ہند کی دپتی شرما، آئرلینڈ کیخلاف 188 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں، اسی طرح سری لنکا کی چمارا اتاپاتو نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 178رنز ناٹ آوٹ اور انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز نے آئرلینڈ سے مقابلے میں 173رنز ناٹ آوٹ بنائے تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز منعقدہ میچ میں کیویز نے 305 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔

شیئر: