Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلیفون کالز اور چیٹنگ کی نگرانی نہیں کی جاتی، کویتی وزارت داخلہ

 
کویت سٹی: کویتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں شہریوں اور غیرملکی کی ٹیلیفون کالز، سوشل میڈیا کی چیٹنگ یا جدید وسائل اطلاعات پر رابطے کی نگرانی نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے جو کچھ کہا جارہا ہے وہ محض افواہ ہے۔ مقامی اخبار الانباءکے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ یہ بات حقیقت سے عاری ہے کہ وزارت داخلہ کویتی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی ٹیلیفون کالز ریکارڈ کرتی ہے یا سوشل میڈیا ذرائع پر ان کی چیٹنگ کی نگرانی کرتی ہے۔کویت کا دستور شہریوں اور غیرملکیوں کو شخصی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
 

شیئر: