Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس اصلاحات کا ایک سال مکمل: آج یوم جی ایس ٹی منایا جارہا ہے

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو گڈز اینڈ سروسز کے ایک سال مکمل ہونے کے خصوصی موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے ملک میں اقتصادی ترقی اور تجارت میں آسانی پیدا ہوئی۔حکومت ہند گڈز اینڈ سروسز ٹیکس( جی ایس ٹی ) کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر یکم جولائی 2018ء کو جشن منارہی ہے۔واضح ہو کہ 30جون 2017ء کی آدھی رات کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ تقریب میں جی ایس ٹی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے نفاذ کے بعد ٹیکس نافذ کرنیوالے اداروں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے ٹیکس نظام سے متعلق غیر معمولی اصلاحات میں ہندوستان کے ٹیکس دہندگان کی شرکت قابل ستائش رہی جن کے تعاون کی وجہ سے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں سہولتیں پیدا ہوئیں اور آج یکم جولائی 2018ء کو یوم جی ایس ٹی کے طور پر جشن منایا جارہا ہے۔محکمہ ریلوے ، کوئلہ، خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر پیوش گوئل مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کرینگے جبکہ مرکزی وزیر خزانہ شیوپرتاپ سنگھ مہمان اعزازی ہونگے۔ جی ایس ٹی کے نفاذ سے بین ریاستی تجارت میں حائل رکاوٹیں دورہوئیں۔ جی ایس ٹی کے نتیجے میں ایک ملک، ایک ٹیکس ، ایک مارکیٹ کا نظام عمل میں آیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی میں مکان سے 11نعشیں ملنے پر خوف و ہراس

شیئر: