Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متھن کے بیٹے کی گرفتاری کا امکان

نئی دہلی۔۔۔۔متھن چکرورتی کے بیٹے مہاکشے اور اداکارہ شیلا شرما کی بیٹی مدالسا کی شادی کی تقریب آج شروع ہورہی ہے۔ اداکارکا شادی کارڈ سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے جس کے مطابق آج شام 8بجے موسیقی کا پروگرام ہوگا اور کل شادی۔مہاکشے کی شادی ان کے والد متھن کے مونارک ہوٹل اوٹی میں ہوگی لیکن اس شادی پر خوف کے بادل منڈلارہے ہیں کیونکہ مہاکشے اور ماں یوگیتا بالی پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے ۔ دونوں پر ایک بھوجپوری اداکارہ نے زیادتی اور جبری اسقاط حمل کا الزام لگایا ہے جس پر دہلی کی روہنی عدالت نے بیٹے اور ماں کیخلاف کیس درج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد دونوںنے ممبئی ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی لیکن جمعرات کو عدالت نے ان کی درخواست خارج کردی جس کے بعد مہاکشے اور ماں یوگیتا بالی کے گرفتار ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اس معاملے میں الزام لگانے والی اداکارہ کی وکیل نے کہا کہ مہاکشے جلد گرفتار ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -خوشحال کشمیر کا خواب امن میں مضمر ہے، راجناتھ سنگھ

شیئر: