اردن میں کرک چرچ پر حملے کے مجرموں کو سزائے موت
اتوار 15 نومبر 2026 13:54
اس حملے میں نو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
اردن کی ایک عدالت نے اتوار کو ملک کے جنوبی علاقے میں واقع ایک چرچ پر گزشتہ ماہ ہونے والے حملے میں ملوث تین افراد کو پھانسی کے ذریعے سزائے موت سنادی۔
عرب نیوز کے مطابق اردن کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’ریاستی سلامتی کی عدالت نے دہشت گرد حملہ کرنے والے تین مجرموں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔‘
اس حملے میں نو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔
فیصلہ سنائے جانے کے بعد حمود گاؤں میں واقع سینٹ جارجز یونانی آرتھوڈوکس چرچ کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔
