Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ایران کے بحرین پر فضائی حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار

سعودی عرب نے ایران کی جانب سے بحرین پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ مملکت مشکل صورتحال میں بحرین کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ اس نے بحرین میں ایک فوجی اڈے پر نصب امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر بحرین کی دفاعی افواج کے مطابق ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی ڈرونز کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔
بحرینی فوج نے اس حملے کو ایک منظم دشمنانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

شیئر: