Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں اب ماڈلنگ کی دنیا میں

کولکتہ۔۔۔۔ہندوستان کے مشہور کرکٹرمحمد شامی پرسنگین الزامات عائد کرنیوالی اہلیہ حسین جہاں نے زندگی گزارنے اور 3سالہ بیٹی کی پرورش کیلئے ایک بار پھر ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔ شامی اور سسرال والوں پر بیوفائی ، اقدام قتل اور ذہنی تشدد کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد شامی کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی تھی۔ دریں اثناء ماہانہ 10لاکھ روپے نان نفقہ اور گزارے کی رقم حاصل کرنے کیلئے عدالت کا رخ کرنا پڑا جس سے اقتصادی حالت خراب ہوگئی اورحسین جہاں کو شہرچھوڑنا پڑا۔واضح ہو کہ پروفیشنل ماڈل اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کی سابق چیئرلیڈرحسین جہاں نے 2014ء میں  شامی سے شادی کے بعد ماڈلنگ کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔حسین جہاں نے کہا کہ میں نے  شامی کیلئے اپنا کیریئر چھوڑدیالیکن اس نے مجھے تنہا چھوڑ دیا لہذا زندگی کودوبارہ خوشگوار بنانے اور شہرت حاصل کرنے کیلئے محنت شروع کردی ہے۔حسین جہاں نے بتایا کہ مجھے اپنی بیٹی کے اچھے مستقبل کی خاطرممبئی اور کولکتہ میں پرانے دوستوں سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس ہوئی تاہم رابطہ کے بعد انہوں نے میری ہر طرح سے مدد کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -طلاق ثلاثہ کیس کی سائرہ بانو بی جے پی میں شامل

شیئر: