Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول انتظامیہ عجیب و غریب ہیئر اسٹائل پر بچے پر برہم ہوگئی

لندن ..... مقامی  ہل ہائی اسکول کی انتظامیہ نے اپنے یہاں زیر تعلیم ایک بچے کے عجیب و غریب ہیئر اسٹائل کا  اتنا برا مانا کہ اسکول سے نکال دینے کی دھمکی دیدی جس پر 12سالہ بچے کی ماں آپے سے باہر ہوگئی  اور اسکاکہنا ہے کہ  اتنی سختی اسکول کے بچوں کے ساتھ نہیں ہونی چاہئے۔یہ کوئی فوجی اسکول یا درسگاہ نہیں جہاں اس نے اپنے بچے کو داخل کرایاتھا۔ ویسے بھی وہ اپنے بچے کی ہیئر کٹنگ کا خاص خیال رکھتی ہے اور کم سے کم  ہفتے میں 2بار اس کی ہیئر کٹنگ کرتی ہے مگر اسکو ل انتظامیہ کا کہناہے کہ اس کے بیٹے کا  ہیئر اسٹائل اسکول کے معیار اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بچہ اب اسکول سے واپس آچکا ہے اور گھر میں ہے۔ اپنی حالت او رہیئر اسٹائل کے سبب بچہ گھرمیں بند ہوکر رہ گیا ہے۔ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ اس نے کئی ہیئر ڈریسر ز سے بھی مشورہ کیا کہ آخر اس کے بچے کے ہیئر اسٹائل میں کیا خرابی ہے تو کسی نے بھی خرابی کی نشاندہی نہیں کی۔ اب سمجھ میں نہیں آتا کہ انتظامیہ اس کے بچے کیساتھ ایسا سلوک کیوں کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -لفٹ کی خرابی

شیئر: