سعودی عرب کی جانب سے سوڈان کے استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ
سعودی ولی عہد سے سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ نے رابطہ کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کی جانب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران سوڈان کے استحکام کے لیے مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈان کے استحکام، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملک میں استحکام کی بحالی کے حوالے سے کوششوں کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کوششوں سے سوڈان میں جامع ترقی کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سوڈان میں استحکام کو یقینی بنانے، جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں مدد کرنے، ریاستی اداروں کو بچانے، سوڈان کی وحدت، علاقائی سالمیت اور ملک کی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
جبکہ جنگ کے باعث بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمنٹے اور سوڈانی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے حوالے سے بھی مملکت کی کوششیں جاری ہیں۔
