Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاکر نائک نے حکومت ملیشیا کا شکریہ ادا کیا

کوالا لمپور۔۔۔۔مسلم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک نے حکومت ہند کے حوالے نہ کرنے پر ملیشیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ملیشین اخبار’’دی اسٹریٹ ٹائمز‘‘نے نائک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خلاف کوئی بھی ثبوت جمع کرنے میں ناکام رہنے سے حکومت ہند نے بعض ایسی وڈیو کلپس اور سیاق و سباب سے باہر کہی گئی باتوں کا سہارا لیا تاکہ دہشتگرد ، اشتعال انگیز مقرر اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات میں ملوث کرکے مجرم ٹھہرایا جاسکے۔ ذاکر نے دعویٰ کیا کہ جو بھی بیان ہندوستانی حکومت میرے حوالے سے کہہ رہی ہے اور جسے انسانیت کیخلاف گردان رہی ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔ ذاکر نائک نے ملیشیا حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے میرے اعتماد مضبوط ہوا۔میں نے کبھی کوئی کام ایسا نہیں کرونگا جس سے ملیشیا کے قانون کی خلاف ورزی ہو۔

شیئر: