Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانی کھیت میں 10ویں کلاس کے طالب علم کوزندہ جلادیا

رانی کھیت۔۔۔۔رانی کھیت ،رام نگر شاہراہ کے قریب واقع سونی گاؤں کا رہنے والا دنیش سنگھ جو دسویں کلاس کا طالب علم ہے۔ اسے  2نامعلوم لڑکوں نے مٹی کا تیل چھڑک  کرزندہ جلادیا۔طالب علم کو نازک حالت میں سرکاری اسپتال رانی کھیت میں داخل کرایا گیا۔ زخمی طالب علم نے مرنے سے قبل پولیس کو بتایاکہ وہ مارننگ واک کیلئے گھر سے نکلا تھا کہ سونی کالج کے قریب 2لڑکوں نے اسے پکڑ لیا اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ اسے انتہائی نازک حالت میں سشیل تیواری اسپتال پہنچایا گیاجہاں اس کی موت ہوگئی۔واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج سریندر سنگھ رنگوال نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جہاںسے مٹی کے تیل کا گیلن چپلیں ملیں ۔ پولیس نے دنیش کے گھر جاکر اہل خانہ سے واقعہ کی بابت تفصیلات معلوم کیں اور موقع سے ملنے والی چپل دنیشن کی ہونے کی تصدیق کی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد نامعلوم افراد کا سراغ لگانے کی کارروائی شروع کردی۔

شیئر: