ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں نوح بٹ کیلئے سونے کا تمغہ
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
تاشقند: ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ انھوں نے ملک کےلئے یہ کارنامہ 105کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں انجام دیا۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقدہ ایونٹ میں نوح دستگیر بٹ نے ایک گولڈ اور 9 سلور میڈلز جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ نوح بٹ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں اپنی عمدہ کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ ادھر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ نے نوح بٹ کے عمدہ کھیل پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ مستقبل کے ایونٹس میں بھی جاری رکھیں گے۔ سی ای او فیڈریشن کے مطابق پاکستان ٹیم18 جولائی کو لاہور واپس آئے گی۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔