Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخ رنگ کی کھجوریں سرطان کا علاج ثابت ہوسکتی ہیں

لندن .... برطانیہ اور دوسرے یورپی علاقوں میں جوجوب نامی جو پھل پایا جاتا ہے اس کے بارے میں دلچسپ اطلاعات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق یہ پھل سستا بھی ہے اور سرطان کا موثر روک تھام بھی کرسکتے ہیں۔ بازار کے ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے مقبول پھل کھجور سے مناسبت کی وجہ سے اسے سرخ کھجور بھی کہا جاتا ہے اور یہ پھیپھڑے ، سینے کے علاوہ پروسٹیٹ کینسر کی روک تھام میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے تاہم اتنی کارآمد چیز اتنی سستی ہے کہ صرف 1.99پونڈ میں اس کی پوری تھیلی مل جاتی ہے۔ اس پھل کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ خوراک اور انکے اثرات نامی جریدے کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ ان” سرخ کھجوروں“ میں اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ سرطان سے متاثرہ خلیوں پر پوری طرح اثر انداز ہوتی ہیں جس سے سرطان بننے اور اسے پھیلانے والے عوامل اپنی موت آپ مر جاتے ہیں۔واضح ہو کہ جوجوب ایک ایسا پھل ہے جو اہل چین جسم میں خون اور بھوک کی کمی دور کرنے کیلئے عرصہ دراز سے استعمال کرتے رہے ہیں۔
 

شیئر: