Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویل ڈن فخر زمان : عالم بھر سے مبارکباد ی پیغامات

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان کو ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کیلئے پہلی ڈبل سنچری بنانے پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فخر زمان کو ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور، عمران خان،شاہد آفریدی، آصف زرداری، بلاول بھٹو ،رمیز راجہ، شعیب اختر، عاقب جاوید، برینڈن میکولم اور رانا فواد کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے فخر زمان کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ویل ڈن فخر زمان اور ساتھ ہی پاکستان کے لئے اعزاز حاصل کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ عمران خان نے بھی فخر زمان کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان ٹیم سے مجموعی طور پر عمدہ کارکردگی کی خواہش کا اظہار کیاجبکہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی فخرزمان کو پاکستان کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔آ ل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ فخر زمان ورلڈ کلاس اوپنر بن رہے ہیں، ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنا ایک زبردست کارنامہ ہے جبکہ لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا کہ فخر نے اپنے آپ کو بڑا کھلاڑی ثابت کردیا ۔سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ سعید انور کے بعد اب فخر زمان کی صورت میں غیر معمولی بیٹسمین ملا ،اس نے ثابت کیا کہ وہ بہترین بیٹسمین ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ فخرزمان کی شاندار پرفارمنس پر انہیں مبارکباد جبکہ شعیب اختر نے کہا کہ فخر زمان نے ریکارڈ بریکنگ اننگز کھیلی ہے۔برینڈن میکولم نے کہاکہ فخر زمان نے شاندار پرفارمنس دی اور رانا فوادکہتے ہیں کہ لاہور قلندرزایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لاتی رہے گی۔

شیئر: