Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنا ووٹ ضرور ڈالیں، سابق کھلاڑی

 
اسلام آباد:پاکستانی کرکٹرز بھی عام انتخابات کے حوالے سے پر جوش ہیں۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اس کا درست استعمال کریں اور اپنے ملک کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے نیک اور صاف ستھری قیادت کو ووٹ دیں ۔سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اپنے قومی فرض کو ادا کرکے اس شخص کو ووٹ دیں جو پاکستان کیلئے بہتر ہو۔ٹیسٹ اوپنر شعیب محمد نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے لیکن سوچ سمجھ کر ووٹ دیں ۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اور ان لوگوں کو ووٹ دیں جو ملک کی تقدیر بدلیں، قوم کی خاطرگھروں سے نکلیں اور ووٹ کے حق کا درست استعما ل کریں ۔ سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم نے اپیل کی کہ آج گھر بیٹھنے کے بجائے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور کچھ دیر زحمت کرکے اپنے ووٹ کا ستعمال کریں اور ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو پاکستان پاکستانی عوام کے لئے کچھ کر سکیں۔سب کو یہ جان لینا چاہئے کہ ان کا ایک ووٹ ملک کی تقدیر بد لنے میں کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ہاکی کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ اپنے ووٹ کا استعمال پاکستان کے حق میں کریں اور پاکستان کو مضبوط بنائیں۔

شیئر: