Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں، چھ سے زائد ممالک معاہدے میں شمولیت کے خواہش مند: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ آبنائے ہرمز آزاد، کھلی اور ٹیکس فری ہونی چاہیے (فوٹو: اے پئ پی)
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کا پابند ہے اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل کے لیے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کا نام بھیج دیا گیا ہے۔
جمعے کو دفترِ خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ستمبر 2025 کے بعد 7 اگست کو ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پایا جس کا ہیڈ کوارٹر ریاض میں ہو گا۔ تینوں ممالک کی 6 رکنی کمیٹی اس کے ڈھانچے پر کام کر رہی ہے۔
معاہدے کے تحت پہلے تین برس کے لیے سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہو گا جس کے لیے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کا نام بھیج دیا گیا ہے۔
’سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں‘
سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں اور اقوام متحدہ کا چارٹر بھی نیٹو کی طرز پر ایسے اتحاد کو کارروائی کی اجازت دیتا ہے۔‘
انہوں نے انکشاف کیا کہ کم از کم 6 سے زائد مسلم ممالک اس دفاعی معاہدے میں شمولیت کے خواہش مند ہیں۔
نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور معاہدے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے کل 28 دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی، بحرینی، الجیرین، لیبیائی، اردنی، آسٹرین، یونانی، ہنگری، بلغاریہ اور مالی کے رہنماؤں کے علاوہ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی ریاست کے مستقل مبصر سے اہم گفتگو ہوئی۔
دورے کے دوران گوئٹے مالا اور بینین کے ساتھ باہمی تعلقات و تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جبکہ الجزائر کے ساتھ بھی جلد پاسپورٹ معاہدہ متوقع ہے۔

 

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکام خود کو حوثیوں اور عراقی ملیشیاؤں سے الگ کر رہے ہیں اور معاملے کا پرامن حل چاہتے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

۔
امریکہ ایران تنازع اور ’اسلام آباد مفاہمت‘
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 18 جون کو ہونے والی مفاہمت میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ امریکی اور ایرانی صدور کی دستخط شدہ مفاہمت کے تحت طے پایا تھا کہ امریکی شرائط پر عمل درآمد کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ آبنائے ہرمز آزاد، کھلی اور ٹیکس فری ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کا کردار بھی قابلِ تحسین رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا
بحری جہاز ’ایم ٹی آنر 25‘ کا واقعہ
صومالیہ کے قریب بحری جہاز کے واقعے پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ ’جہاز کا قبضہ چھڑانے کے دوران پانچ اموات ہوئیں جن میں تین پاکستانی شامل ہیں۔ ان کے جسدِ خاکی واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔‘

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان، افغانستان کا خیر خواہ ہے اور وہاں سے میگا ٹرین و کاسا 1000 جیسے منصوبوں کی تکمیل چاہتا تھا (فوتو: اے ایف پی)

ان کا کہنا تھا کہ ’چار زخمی پاکستانیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ جلد وطن پہنچ جائیں گے، جبکہ عملے کے تین ارکان کپتان کے ساتھ موجود ہیں۔ جبوتی سے پاکستانی سفیر کو فوری طور پر صومالیہ بھجوایا گیا ہے۔‘
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان، افغانستان کا خیر خواہ ہے اور وہاں سے میگا ٹرین و کاسا 1000 جیسے منصوبوں کی تکمیل چاہتا تھا بشرطیکہ افغان سرزمین کسی کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ معاشی نقصان سے زیادہ انسانی جانوں کا ضیاع اہم ہے۔‘
اسحاق ڈار کے مطابق ’وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین، 2025 کی پاکستان انڈیا جنگ اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا موقف جرات کے ساتھ پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی اور انہیں دورہِ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔‘

 

شیئر: