Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذہب تبدیل کر کے ہندوؤں سے شادی کریں، سادھوی پراچی

نئی دہلی۔۔۔۔ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی  کرنیوالے وشو ہندو پریشد کی رہنماسادھوی پراچی نے کہاکہ مسلم لڑکیوں کو چاہئے کہ  وہ اپنا مذہب تبدیل کرکے ہندو لڑکوں سے شادی کریں۔اترپردیش کے متھرا میںایک تقریب کے دوران سادھوی نے کہا کہ مذہب تبدیل  کر کےشادی کرنے سےمختلف سماجی مسائل سے محفوظ رہیں گی۔سادھوی پراچی نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ نام نہاد مذہبی رہنماؤں کو سبق سکھائیں جو غلط طریقے سے مذہب کا پرچار کرتے ہیں۔خواتین کا استحصال ہرجگہ ہورہاہے۔ آئے دن معصوم بچیوں کی ساتھ زیادتی کے واقعات سے عوام کا سرشرم سے جھک رہا ہے۔بابری مسجدکے معاملہ پر بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ رام مندر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں  بلکہ کروڑوں عوام کے جذبات کا مسئلہ ہے۔ 2019 میں رام مندر تعمیر ہونے جا رہا ہے۔ صرف سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اے ٹی ایم کمپنی کے 2ملازمین 1.72کروڑ روپے لیکر فرار

شیئر: