Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پارٹنر پکڑنگ ‘‘ایپ کی مقبولیت

ممبئی۔۔۔۔انسانی زندگی میں بعض چیزیں اہم اور بعض انتہائی اہم ہوتی ہیں جن میں سے پرائیویسی یعنی ذاتی معلومات کی اہمیت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ لیکن آج کل مارکیٹ میں اس قسم کے ایپس آگئے ہیں جن کے ذریعے بیوی شوہر کی جاسوسی کا کام کرتی ہے۔یہ ایپ ان خواتین کیلئے خطرہ کا باعث بن رہے ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ بیوفائی کرکے دوسرے نوجوانوں کے ساتھ گل چھرے اڑاتی ہیں یا ایسے مرد جو دیگر خواتین کے ساتھ ٹائم پاس کرتے ہیں۔مارکیٹ میں دستیاب ’’پارٹنر پکڑنگ‘‘ایپ شوہر ، بیوی اور گرل فرینڈ پر نظر رکھنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔یہ ایپ 10ہزار روپے سے لیکر لاکھوں روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے بتایا کہ موبائل ایپ ، ٹریک مائی گرل فرینڈ اور دیگر ناموں سے مذکورہ ایپ بازار میں دستیاب ہیں۔ جس شخص کی جاسوسی کرنی ہوتی ہے اسکے موبائل پر پرکشش مسیج یا تصویر بھیجے جاتے ہیں ۔ لنک پر کلک کرتے ہی تمام معلومات جاسوس کے ہاتھ میں پہنچ جاتی ہیں۔سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ امیت گھوڈیکر نے بتایا کہ سافٹ ویئر کی مدد سے مائیکروفون آن کرنے پر وہ کس سے باتیں کررہا ہے یا باتیں ہورہی ہیں تمام معلومات حاصل ہوجائیں گی۔ فی الحال غیر ملکی کمپنیاں مذکورہ ایپ تیار کررہی ہیں۔ہندمیں یہ ایپ جاسوسی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’ٹرائی‘‘ کے چیئرمین چیلنج میں ناکام،آدھار نمبر شیئر نہ کرنے کی ہدایت

شیئر: