Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’کیا میرے بیگ میں بم ہے؟‘‘

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے جے پور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک مسافر نے کہا کہ میرے بیگ کی دوبارہ چیکنگ کیوں کی جارہی ہے ؟ کیا میرے بیگ میں بم ہے؟ اتنا کہتے ہی ایئر لائنز کے اہلکار نے ایئرپورٹ انتظامیہ اور سی آئی ایس اے کو اطلاع دی کہ ایک مسافر کے بیگ میں بم ہے جس پر  مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بتایا کہ’’ بیگ میں بم ہے کیا‘‘ یہ الفاظ صرف غصے کے عالم میں ادا کئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ بم کی خبر کی وجہ سے پرواز میں 40منٹ کی تاخیر ہوئی۔چھان بین کے دوران مسافر کے قبضے سے کوئی قابل اعتراض اشیاء برآمد نہیں ہوئی ۔دراصل جھنجھلاہٹ کا شکار ہونیوالے جے پی چودھری نامی مسافر اور ایئر لائنز کے عملے کے درمیان بحث کے بعد غصے کا نتیجہ تھا۔
مزید پڑھیں:-- - - - -سپریم کورٹ نے دفعہ 35اے پر سماعت 27اگست تک ملتوی کردی

شیئر: