مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) جامعہ دارالعلوم کراچی(کورنگی) ، دارالافتاءکے مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی کے نوجوان صاحبزادہ مولانا حماد اشرف عثمانی کا قضائے الہیٰ سے لاہور میں انتقال ہوگیا ہے۔ پاکستان سے مولانا مفتی طاہر محمود، مولانا افتخار، طیب خورشید، برہان الدین عثمانی اور مکہ مکرمہ سے سلیم اختر، محمد جمیل، مولانا حسین ارشاد، غلام مصطفی خٹک، نقیب قدیر، نواز فاروقی، حافظ عبداللہ بزنجو، ظہیر الدین ہاشمی، امجد جدون، ڈاکٹر عامر شہزاد نے صاحبزادہ کیلئے مغفرت اور مولانا عثمانی کیلئے صبر کی دعا کی۔