سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کا کہنا ہے کہ قومی میڈیا سٹریٹیجی پرکام جاری ہے جسے باقاعدہ طورپر جلد لانچ کردیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق وزیر اطلاعات نے سرکاری اداروں کی پریس بریفنگ میں مزید کہا ’سعودی میڈیا ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے جہاں ذریعے سے زیادہ پیغام پرتوجہ دی جارہی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی میڈیا انڈسٹری سے منسلک ہونا باعثِ فخر ہے، ریم البلویNode ID: 891155
-
’بدلتی دنیا اور میڈیا‘ سعودی میڈیا فورم 2026 ریاض میں ہوگاNode ID: 892787
ان کا کہنا تھا’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی سعودی میڈیا فورم کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں جو عالمی سطح پر مستقبل کے ٹولز کے ساتھ میڈیا کی ترقی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔‘
سعودی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ’ وژن 2030 اب محض ایک تاریخ نہیں بلکہ لامحدود امنگوں کی علامت ہے۔سعودی عرب میں خوابوں کو محض بیان نہیں بلکہ ان کی تعمیر کی جاتی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’مملکت نہ صرف امدادی پروگرام چلا رہی ہے بلکہ انہیں پائیدار انسانی نظام میں تبدیل بھی کیا جارہا ہے۔شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے 108 ممالک میں 3500 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پر 30 ارب ریال سے زیادہ امداد فراہم کی جاچکی ہے۔‘
سعودی ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’یمن میں 4.27 ارب ریال سے زیادہ لاگت پر 265 سے زائد منصوبوں پرکام کیا گیا جن میں سڑکوں کی تعمیر، پانی، صحت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں طبی رضاکارانہ پروگراموں کے تحت 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد سرجری کی گئیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی میں بھی زبردست ترقی ہوئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق 2024 میں 495 ارب ریال تک پہنچ چکی ہے اور مملکت کے جی ڈی پی میں اس کا شیئر 15 فیصد تک ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا ’ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے تعداد سال 2020 میں صرف 2 تھی جو اب بڑھ کر 23 تک پہنچ چکی ہیں۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ ’اب ہم صرف ٹیکنالوجی کے صارف نہیں بلکہ اس کی تیاری میں اہم معاون بھی ہیں۔‘