Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبا کی انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیارڈ 2025 میں شرکت

اولمپیارڈ 30 جولائی سے 6 اگست  تک کوالالمپور میں جاری رہیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبا کی نیوکلیئر سائنس ٹیم ملائیشیا کے میں ہونے والے دوسرے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیارڈ 2025 میں شرکت کر رہی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 30 جولائی سے 6 اگست  تک کوالالمپور میں جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں متعدد ممالک کے طلبا شرکت کررہے ہیں۔
کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کے تربیتی اور کوالیفیکیشن پروگرام  کے ذریعے منتخب ہونے والے ہائی سکول کے چار طلبا اولمپیارڈ میں مملکت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ان طلبا کو وزارت تعلیم، کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی اور کنگ عبدااللہ نیوکلیئر اینڈ رینیویبل انرجی سٹی کے تعاون کے منتخب کیا گیا ہے۔
ان طلبا میں الاحسا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے حسن علی العوض، جدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے عزام خالد العمری، مدینہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے البرا سعید عواجی اور جبیل رائل کمیشن سے ابراہیم عبدالعزیز العثمان شامل ہیں۔
یاد رہے سعودی طلبا کی ٹیم نے اولپمیارڈ کے پہلے ایڈیشن میں چار ایوارڈ حاصل  کیے۔ ان میں ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
اولمپیارڈ کا مقصد نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن اور محفوظ استعمال کا فروغ ، نوجوانوں کو اس اہم شعبے میں سپیلائزیشن کی ترغیب دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

 

 

 

شیئر: