Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیلیوری سروس کے لیے ’سیلف ڈرائیونگ وہیکلز‘ کے تجرباتی مرحلے آغاز

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس سیکٹر میں بہتری آئے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قائمقام سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح کی زیر سرپرستی اتھارٹی نے ڈیلیوری سروس کے لیے سیلف ڈرائیونگ وہیکلز کے تجرباتی مرحلے آغاز کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ’جاھز‘ کمپنی اور روشن گروپ کے تعاون سے  منصوبے کا تجرباتی آغاز کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا ’مملکت میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کو جدید ترین خطوط پر استوار اور اسے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے سمارٹ سلوشنز کو اپنایا جارہا ہے تاکہ معیار زندگی کے ہرپہلوں کو بہتر کیا جائے۔‘


 اتھارٹی نے ’جاھز‘ کمپنی اور روشن گروپ کے تعاون سے اس کا آغاز کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

واضح رہے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے حصول کو ممکن اور آسان بنانا ہے جس کے لیے مختلف شعبوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔
خود کارڈیلیوری سروسز کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس سیکٹر میں بہتری آئے گی جو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو گا۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے ریاض میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے پہلی مرتبہ خود کار ٹرانسپورٹ کے تجرباتی مرحلے کا آغاز کیا تھا جس سے اس شعبے میں ہونے والی ترقی واضح ہوتی ہے۔

 

شیئر: