Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تاریخیہ میں کاٹیج انڈسٹری فیملیز کےلیے ’سیلز آؤٹ لیٹس‘ انیشیٹیو

پروڈکٹس کو لوگوں تک پہچانے کے لیے بوتھ تیار کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ ریجن میں کا ٹیج انڈسٹری میں کام کرنے والے خاندانوں کے لیے ایک چیئرٹی ادارے منتجہ نے ’سیلز آؤٹ لیٹس‘ انیشیٹیو شروع کیا ہے تاکہ جدہ تاریخیہ میں ان خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس انیشیٹیو کے تحت پروڈکٹس کو لوگوں تک پہچانے کے لیے بوتھ تیار کیے جائیں جو خاندانوں میں خود کفالت پیدا کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اس سے ان کو آمدنی کا ایک پائیدار ذریعہ بھی مل جائے گا۔


Caption

عصام البصراوی نے جو سوسائٹی کے چیئرمین ہیں، بتایا کہ اس انیشیٹیو کے پہلے مرحلے میں 20 خاندانوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ وسعت کے بعد مستقبل کے مراحل میں مقامات اور اشیا فروخت کرنے کی جگہوں کو جدہ گورنریٹ تک بڑھایا جائے گا۔
مرام حمیدالدین نے، جو سوسائٹی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ہیں، وزارتِ ثقافت اور ’تاریخی جدہ ڈسٹرکٹ  پروگرام‘ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تعاون کی تعریف کی جس کی وجہ سے یہ انیشیٹیو قابلِ عمل ہو سکا۔
انھوں نے کہا کہ منتجہ کا مقصد رجٹسرڈ اراکین کے بہت بڑے حصے تک پہنچنا ہے جن کی کل تعداد سات ہزار خاندانوں پر مشتمل ہے جو جدہ میں گھریلو صنعتوں میں کام کر رہے ہیں۔

 

شیئر: