Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کو ہرا کر سیریز 2-2کردیں گے

 
ساﺅتھمپٹن:5ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تیسرا میچ جیت کر انگلینڈ اورہندکی کرکٹ ٹیموں کا چوتھا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔ میزبان انگلینڈ کو ہند کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے تیسرے میچ میں انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پرعزم ہے کہ انگلینڈ کو چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

شیئر: