Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کوریا میں امن عمل پیچیدہ بنا رہا ہے ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین اقتصادی سطح پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا کے ساتھ امن عمل کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پیچیدگیوں اور شمالی کوریا کے متنازعہ جوہری پروگرام کی تلفی پر بات چیت آگے نہ بڑھنے کے باوجود کم جونگ اْن  کے ساتھ ان کے تعلقات اب بھی اچھے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ کوریا میں جنوبی کورین حکومت کے ساتھ جنگی مشقوں میں فی الحال امریکہ شامل نہیں ہو گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے سبب چینی حکومت کوریا میں امن عمل میں اب اتنا فعال کردار ادا نہیں کر رہی۔

شیئر: