Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں سے فضلہ گرانے پر 50ہزار روپے جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔۔طیاروں سے اگر کچرا یا فضلہ نیچے گرایا گیاتو ایئر لائنز کو50ہزار روپے جرمانے ادا کرنا پڑیگا۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے تمام ایئر لائنز اور طیاروں کے پائلٹوں کو تحریری ہدایت نیشنل گرین ٹربیونل کے حکم کے بعد دی۔ڈی جی سی اے ڈائریکٹر امیت گپتا کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق حتمی فیصلہ آنے تک کوئی بھی ایئر لائنزپرواز ایئرپورٹ پر اترتے وقت ایئرپورٹ کے قریب کچرا یا فضلہ نہیں پھینک سکتی۔اس پابندی کی خلاف وزری کرنے والی تمام ایئرلائنز پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ یہ پابندی تمام قومی و بین الاقوامی پروازوں پر نافذ ہوگی۔واضح ہو کہ بسنت کنج کے رہنے والے شخص نے این جی ٹی میں شکایت درج کرائی تھی کہ ایک طیارے سے فضلہ ان کے مکان پر گرا یا گیا تھا۔دسمبر 2016ء میں 3افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی این جی اے ٹی نے ڈی جی سی اے کو رپورٹ پیش کی جس میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -نندا موری کی موت کے بعد سیلفی بنانے والا عملہ برطرف

شیئر: