Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

91سالہ شخص نے 87سالہ بیوی کو قتل کرکے جلادیا

ترویندپورم ... 91سالہ شخص کو اپنی 87سالہ بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم شیریا کٹی کو 14دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون کو گھریلو جھگڑے پر قتل کیاگیا۔ ملزم نے قتل کے بعد اسکی نعش بھی جلادی۔ اس جوڑے کے 7بچے ہیں جو الگ رہتے ہیں۔ پولیس نے ہمسایوں اور عزیزوں سے جو پوچھ گچھ کی ہے اس کے مطابق ان دونوں میں روزانہ جھگڑا رہتا تھا۔ چھوٹے بیٹے جوگی نے 27اگست کو پولیس سے شکایت بھی کی تھی کہ اسکی ماں لاپتہ ہے۔ بوڑھے شخص نے پولیس کو بتایا کہ معلوم نہیں میری بیوی کہاں چلی گئی تاہم پولیس کو اس وقت شبہ ہوا جب اس نے گھر میں وہ لاٹھی دیکھی جو وہ بوڑھا شخص زمین پر ٹکا کر چلتاتھا۔ اس لاٹھی پر خون کے نشان تھے۔ جب شیریا کٹی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ اس نے بتایا کہ میں نے جھگڑے کے دوران بیوی کو زمین پر گرا دیاتھا۔ اسکے بعد اس کے سر سے خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔ پھر میں نے اسے الماری سے ٹکرا دیا۔ جس کے بعد میں نے لاٹھی سے حملہ کیا جس سے وہ مر گئی۔ بوڑھے نے بتایا کہ میں نے اس کے بعد نعش کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا اور نذرآتش کردیا۔ پولیس نے وہ سونا برآمد کرلیا جو بوڑھے ملزم نے اپنے بیٹے کے گھر کے احاطے میں چھپایا تھا۔
 

شیئر: