نئی دہلی ..... مچھلی کے تیل کے بارے میں آپ نے ضرور سنا ہوگا ۔ اس میں بہت زیادہ وٹامن اے اور ڈی پایا جاتا ہے۔ اس تیل کے ایک چائے کے چمچے 41کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ 4.5گرام چکنائی بھی ہوتی ہے۔ اسکا سب سے بڑا فائدہ ذیابیطس کے مریضوں کو ہوتا ہے۔ اس تیل کے نتیجے میں انکی انسولین قابومیں کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ خون میں گلوکوز کی سطح بھی متوازن رہتی ہے۔ ایک عالمی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2007ء ذیابیطس کے شکار چوہوں کو تقریباً12ہفتے تک مچھلی کا تیل دیا گیا جس سے قدرتی طور پر انکی ذیابیطس کا علاج ہوگیا۔ یہ تیل آنکھوں کیلئے بھی بیحد مفید ہے اس میں چونکہ وٹامن اے ہوتا ہے جو آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ اس کے نتیجے میں بیکٹریا اور وائرس سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ آنکھوں کی بیماری میں بھی یہ کام آتا ہے۔ قوت مدافعت کو بڑھانے میں مچھلی کا تیل بہت اہم کردارادا کرتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا اومیگا تھری ایسڈ کے نتیجے میں دل کے امراض ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ روزانہ ایک چمچہ مچھلی کا تیل پینے کے نتیجے میں دل کی بڑی شریان کی بیماری کا علاج نکل سکتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح بھی برقرار اور بہتر بنانے میں مدد دیتاہے۔