Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی سے 77 افراد ہلاک

بیشتر افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے، 14 نعشیں ناقابل شناخت ہو چکی، وزارت داخلہ (فوٹو، ایکس)
عراق کے شمال میں واقع شہر الکوت کے ایک شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی سے 77 کے قریب افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ بذات خود واقعے کی نگرانی کریں اور آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں فوری تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔
وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آتشزدگی کی باریک بینی سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں کوہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین کی فوری اور ہرممکن امداد کو یقینی بنایا جائے‘۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس المناک واقعے پر سب سگوار ہیں ، جس عمارت میں آگ لگی وہ پانچ منزلہ تھی اس میں ہائپرمارکیٹ اور ریسٹورانٹ بھی تھے ، عمارت کے افتتاح کو 7 دن ہی ہوئے تھے ‘۔
بیان میں 77  ہلاکتوں کی تصدیق  کی گئی ہے ، بیشتر ہلاکتیں دم گھنٹے کی وجہ سے ہوئیں ، 14 نعشیں مکمل جل جانے کی وجہ سے انکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔ شہری دفاع کی ٹمیں  امدادی کارروائی میں 45 افراد کو متاثرہ عمارت سے نکالنے میں کامیاب رہیں ۔

شیئر: