Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر مودی حکومت کو اقتدار سے باہر کریں، منموہن سنگھ

نئی دہلی۔۔۔۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت پر عوام سے کئے گئےوعدے پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا  کہ عوام مخالف حکومت کو تبدیل کرنے کیلئے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے کانگریس کے '’’بھارت بند‘‘ کے دوران  رام لیلا میدان میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو اپنے تمام اختلافات فراموش کرکے ملک کے اتحاد، سالمیت اور جمہوريت کی بقا کیلئے مودی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔کسان،تاجر، چھوٹے بڑے کاروباری اور نوجوان پریشان ہیں۔ لہذا مل کر اس حکومت کو اقتدار سے باہر کرنےکی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور آسمان چھوتی مہنگائی کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آج عوامی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -’’بھارت بند‘‘ کا مختلف ریاستوں میں ملا جلا اثر

 

شیئر: