ریاض فیشن ویک کے رن وے شوز میں معروف مخلتف برانڈز نے شرکت کی۔ یہ ایونٹ نہ صرف دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہا بلکہ ان کے دل بھی جیت لیے۔
مملکت سے ہر برانڈ نے اپنے حالیہ ڈیزائن کے بارے میں مخصوص تشریح پیش کی جس کی جڑیں ان کے بقول کاریگری اور ثقافتی شناخت میں تلاش کی جا سکتی ہیں۔
اس سال کے ایونٹ میں دنیا کے دو بڑے فیشن ہاؤسز ’وی وی این ویسٹ وُڈ‘ اور ’سٹیلا مکارٹینی‘، ریاض فیشن ویک میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔ ’وی وی این ایسٹ وُڈ‘ نے ایونٹ کا آغاز ریاض میں پہلی بار اپنے شو سے کیا جبکہ ’سٹیلا میکارٹینی‘ فیش ویک کے آخری دن مملکت میں فیشن سے متعلق اپنی پہلی پریزینٹیشن دیں گی۔