Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق انگلش بولر ڈیرن گف نے سابق اہلیہ سے تیسری بارشادی کر لی

 
لندن: انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیرن گف نے اپنی سابق اہلیہ اینا کے ساتھ 16سال بعد دوبارہ شادی کر لی اور یہ اس خاتون کے ساتھ ان کی تیسری شادی ہے ۔ دونوں نے پہلی بار1993ءمیں ایک دوسرے کو شریک حیات چنا تھا لیکن پھر اختلافات کے باعث علیحدگی ہو گئی ۔ چند سال بعد دونوں نے دوسری بار شادی کی لیکن یہ شادی بھی طلاق پر منتج ہوئی۔ اب دونوں پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ شادی کی تقریب میں ڈیرن گف کے بیٹے لیام اور برنین نے مدعو کئے گئے 40سے زائد مہمانوں کا استقبال کیا۔ شرکاء نے دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ یہ شادی کامیاب رہے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: