Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ،مریم اور کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی ... سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بدھ کی رات اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم کو لندن سے واپسی پر13 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔68دن جیل میں رہے ۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف، ن لیگ رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔سابق وزیر اعظم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پور ٹ لے جایا گیا ۔ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے۔ قبل ازیںاڈیالہ جیل میں شہباز شریف نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ بے گناہ ہوں۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میرا ضمیر مطمئن تھا۔ اللہ حق اورانصاف کا ساتھ دیتا ہے ۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل کردیں۔سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت مکمل ہونے پرجسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ تینوں ملزمان کی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کا حکم معطل رہے گا۔

شیئر: