سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور اوبر ٹیکنالوجی کمپنی نے مملکت میں رواں برس کے آخر تک خود کار گاڑیوں کو لانچ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
خود کارسسٹم کے تحت ابتدائی طورپرحفاظتی امور اور فوری مدد کویقینی بنانے کے لیے آپریٹرز بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
لوڈنگ ٹرک اور بسوں کا خود کار چالان سسٹم، اتوار سے آغازNode ID: 852521
-
ریاض میں خود کار ٹیکسی سروس شروع کرنے پر تیزی سے کام جاریNode ID: 889416
اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے جانے والے خود کار ڈرائیونگ منصوبے کا آغاز ابتدائی طورپر اوبر ایپ کے ذریعے کرے گی۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قائمقام صدر ڈاکٹر رمیح الرمیح اور اوبر کمپنی کے سی ای او دارا خسروشاہی نے ریاض میں ہونے والے سعودی امریکی سرمایہ کاری فورم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی خود کار گاڑیوں کے لیے اوبر ایپ سے استفادہ کرے گی تاکہ خود کارڈرائیونگ کےلیے بڑے پیمانے پر صارفین تک پہنچا جاسکے۔
اتھارٹی اور اوبرکمپنی نے حفاظتی امور کے حوالے سے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انکی اولین ترجیح سیفٹی سروس کی فراہمی ہے اس ضمن میں حفاظتی ضوابط کو مقدم رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ مرتب کیا جائے گا جو سمارٹ ٹرانسپورٹ سروس کے تمام پہلووں کا احاطہ کرتا ہو۔