Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوایئر کی خصوصی پیشکش،صرف 999 روپئے میں فضائی سفر

نئی دہلی۔۔۔۔  اگر آپ نے چھٹیوں میں سفرکا پروگرام بنا رکھا ہوتو آپ اپنے پیسے بچا سکتے ہیں۔ گو ایئر نے’’لانگ ویک اینڈ فلائی وِتھ گوایئر‘‘کے نام سے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔مقامی پرواز کی ابتدائی قیمت 999 روپئے ہے۔اس میں تمام ٹیکس شامل ہیں۔ اس آفر کے تحت خریدے گئے ٹکٹ سے آپ 3 اکتوبر سے  22 اکتوبرکے درمیان سفر کر سکتے ہیں۔گو ایئر کے اس آفر کے تحت باگ ڈوگرا سے ابتدائی ٹکٹ 999، احمد آباد ، بھونیشور ، ممبئی ، گوہاٹی ، دہلی اور پٹنہ سے شروعاتی ٹکٹ کی قیمت 1299 روپئے ہے۔واضح ہو کہ 1399 روپئے کی ابتدائی قیمت پر بنگلورو ، کولکتہ اور لکھنؤ سے ٹکٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔حیدر آباد ، جے پور اور پونے سے 1499 روپئے کی ابتدائی قیمت پر آپ ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔چنئی کیلئے 1699 روپئے ، چنڈی گڑھ اور سری نگر کیلئے 1799 روپئے کرایہ متعین ہے۔ کوچی اور ناگپور کیلئے 1999 اور رانچی کیلئے کرایہ 2299 روپئے مقرر ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کولکتہ میڈیکل کالج میں خوفناک آتشزدگی، 250افراد کو بچالیاگیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: