Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5ریاستوں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 2روپے50پیسے کی کمی

نئی دہلی۔۔۔۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد مرکزی حکومت نے عوام کوراحت دی ہے قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے پٹرول 81روپے 50پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ جمعرات کو 84روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔ یعنی کل کے مقابلے میں آج پٹرول کے نرخ میں 2روپے 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی میں آج پٹرول 86روپے 97پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ جمعرات کو 91روپے 34روپے پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔واضح ہو کہ مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں 2روپے 50فی لیٹر کمی کی ۔مرکز کی اپیل پر 5ریاستوں نے بھی تیل پر ویٹ میں تخفیف کا اعلان کیا ۔ مہاراشٹر ، اتر پردیش، گجرات ، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ ، آسام ، تری پورہ نے تیل کے نرخ میں 2روپے 50پیسے کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔مہاراشٹر میں صرف پٹرول پر ویٹ ٹیکس کم کیا گیا جبکہ جھارکھنڈ حکومت نے  ڈیزل پر ویٹ میں کمی کی ۔اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج فی لیٹر پٹرول کی قیمت 78روپے95پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 71روپے فی لیٹر ہے ۔ ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں ویٹ میں کٹوتی کے بعد پٹرول کی قیمت82روپے60پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ گجرات کے شہر احمد میں ایک لیٹر پٹرول 81روپے 50پیسے اور ڈیزل 76روپے 42پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -نظام حیدرآباد کے مشہور " چومحلہ پیلس" کی تزئین و آرائش
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: