Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیویلرس کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ

    لکھنؤ - - - -علاقے کے نئی بازار میں میٹھا بیل روڈ پر راجیش جیویلرس کی دکان پر زیور بیچنے کا جھانسہ دے کر 2جعلساز ڈھائی لاکھ روپئے نقد اور ساڑھے3 کلو چاندی کا زیور لے کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دکان پر 2 لوگ آئے اور سونے کا جھمکا بیچا۔ جاتے وقت دونوں نے راجیش گپتا سے کہا کہ پیسے کا انتظام کئے رہنا2 دن بعد زیادہ مقدار میں سونے کے زیورات لے کر آئیں گے۔ راجیش کو لالچ ہوگیا کہ آدھے دام پر مال مل جائیگا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈھائی لاکھ روپئے کا بندوبست کیا اور دونوں کا انتظار کررہے تھے۔  دونوں آئے اور پوچھا کہ پیسے کا انتظام ہوگیا ہے؟ انہوں نے ہاں کہہ دیا اور ڈھائی لاکھ روپئے سے بھرے جھولے کو دکھایا۔ دکان میں تجوری ہونے کے بعد بھی روپئے اور ساڑھے3 کلو چاندی کے زیورات ابھی دکان کے باہر ہی تھا۔ اسکے بعد دونوں نے 200 گرام سونے کا زیور نکالا۔ راجیش نے اپنی ماں کو دکان میں بٹھا کر زیورکی جانچ کرانے کیلئے بازار میں ہی کسی دکان میں چلے گئےاس دوران ملزمان روپوں سے بھرا بیگ لیکر فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - -عوام رامندر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، یوگی

شیئر: