رنگین آئی لائنر فیشن میں ان
سیاہ اور کتھئی آئی لائنر اور کاجل ہمیشہ استعمال ہوتا ہے اور آنکھوں کو بھاتا بھی بہت ہے . لیکن اب فیشن کی دنیا میں نئے اور حیران کن ٹرینڈز متعارف ہو رہے ہیں . جو ہر طرح کے لباس پر خوبصورتی اور پر اعتماد شخصیت کے ساتھ اپنائے جاسکتے ہیں . رنگین آئی لائنر اور رنگین کاجل بھی بدلتے فیشن کا ایسا ہی ایک ٹرینڈ ہے . جو آپ کی شخصیت کو پرکشش انداز اور شوخ رنگوں میں پیش کرتا ہے . اگر گلابی آئی لائنر کی بات کی جائے تو یہ ایک شوخ رنگ ہے اور بہتر یہ ہے کہ آپ اسے سفید بیس شیڈ کے ساتھ استعمال کریں . سفید لیکوئیڈ آئی شیڈ کے ساتھ گلابی آئی لائنر بے حد خوبصورتی سے واضح ہوتا ہے . الٹرا وائلٹ آئی لائنر کے دھیمے اور گہرے شیڈز نفاست اور خوبصورتی سے باریک لکیر کی شکل میں لگائیں یہ چہرہ کھلا اٹھنے کے لیے کافی ہیں . سبز آئی لائنر سے آنکھیں کھلی کھلی اور روشن نظر آتی ہیں . اسےآنکھوں کے اوپر لگائیں اور پھر اسکے ہلکے سے شیڈ سے آنکھوں کے نچلے کنارے بھی واضح کریں . ڈبل آئی لائنر بھی ایک دلکش تاثر پیش کرتا ہے . سفید رنگ سے آنکھوں پر آئی لائنر لگائیں اور پھر سرخ یا کوئی بھی دوسرا گہرا رنگ استعمال کریں . یہ رنگین آئی لائنر آپ کے لیے اچھا میک اپ متبادل ثابت ہوں گے .