سعودی وزیر خارجہ سے نیویارک میں بنگلہ دیشی اور لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمن نے ملاقات کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں سیشن کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے لبنان کے وزیر اعظم ڈاکٹر نواف سلام نے بھی ملاقات کی۔
علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے لبنانی ریاست اور اس کے قومی اداروں کے تحفظ کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں سعودی، لبنانی مشترکہ کمیٹی کوفعال کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے مشیر برائے لبنانی امور شہزادہ یزید بن محمد بن فہد بن فرحان نے بھی موجود تھے۔
